Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • تبریز میں اسکولز کھل گئے

ایران کے شہر تبریز میں پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علموں کے والدین بچوں کو اسکول بھیجنے یا نہ بھیجنے میں بااختیار ہیں۔

نیشنل اینٹی کورونا کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ، صرف پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علم اپنے والدین کی مکمل مرضی کے ساتھ اسکول آسکتے ہیں جبکہ کلاسوں میں دس طالب علموں سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی اور کورونا وائرس کے تمام ایس او پیز کی پابندی بھی ضروری ہے۔

ٹیگس