Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • بحری جہاز کوقزاقوں سے آزاد کرانے کی مشقیں

شمالی بحر ہند میں جاری ایران روس مشترکہ بحری مشقوں کے دوسرے مرحلے میں اغوا شدہ بحری جہاز کو آزاد کرانے اور آگ بجھانے کی مشقیں انجام دی گئیں۔

ایران کی بری فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق، فوجی مشقوں کے ترجمان ریئرایڈمرل غلام رضا طحانی نے بتایا ہے کہ مشترکہ مشقوں کے دوران طے شدہ سیناریو کے مطابق بین الاقوامی سمندری حدود میں سفر کرنے والے دو بحری جہازوں کو قزاقوں سے چھڑانے کی مشق انجام دی گئی جس میں ایران اور روس کے بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

ٹیگس