Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران اورچین کے وزرائے خآرجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی اہم موضوعات اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کی ۔

ایران کے وزیرخارجہ نے چین کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات کی تاریخ صدیوں پرمحیط ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کے منصوبے پر دستخط سے دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط و پائدار ہو جائیں گے۔

ستائیس مارچ دوہزار اکیس کے مذاکرات اور صلاح و مشورے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ۔

ٹیگس