Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ہم ووٹ دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا اٹھارہ جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔ ایران میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے۔ آج امیدواروں کی تشہیراتی مہم کا آخری دن ہے, ساتھ ہی کورونا سے متعلق طبی ہدایات پر عمل کے ساتھ ، مختصر اجتماعات اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی کے ساتھ مختلف اداروں اور شخصیات نے عوام سے انتخابات میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ایران کے عوام انتخابات میں شرکت کرنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کررہے ہیں ایران اسلامی سیاسی جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔

ٹیگس