یوم اللہ 13آبان کےاجتماع کی منتخب تصاویر
Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا 4 نومبر کو عالمی استکبار کے خلاف " هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھی۔ تیرہ آبان مطابق 4 نومبر آج میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے) پرقبضہ کیا تھا۔
ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں۔