Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • تاریخ رقم کرنے والے بحریہ کے جوانوں سے رہبرانقلاب اسلامی کی ملاقات

آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں کرۂ ارض کا چکر لگانے کی اس فلوٹیلا کی کامیاب اور پرافتخار مہم کو عزم مصمم، بلند حوصلے، خود اعتمادی، منصوبہ بندی کی طاقت، پیشرفتہ فوجی علوم، کارآمد مینجمینٹ اور دشواریوں کے مقابلے میں استقامت و شجاعت کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ اس عظیم کارنامے نے ایک بار پھر دکھا دیا کہ حاصل ہونے والی کامیابی، پیشرفت اور امید، کوشش، اقدام اور سختیوں سے وجود میں آتی ہے۔

ٹیگس