فونز میں یکساں چارجنگ پورٹ کے بارے میں یورپی یونین کا اہم مطالبہ
یورپی یونین نے تمام فونز اور ٹیبلیٹس کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹس کے استعمال کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔
سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت تمام کمپنیاں 2024 کے خزاں تک اپنے چھوٹے الیکٹرونک آلات میں یو ایس بی- سی کی چارجنگ پورٹ لگانے کی پابندی ہوں گی۔ تاہم لیپ ٹاپ میں کچھ عرصے بعد ان پورٹ کے استعمال کی ضرورت ہوگی۔
یورپی یونین کے فیصلے کے بعد ایپل کو اپنا آئی فون دوبارہ ڈیزائن کرنا ہوگا اور 10 سال سے استعمال کی جانے والی لائٹننگ کیبل کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔ اکثر اینڈرائیڈ فونز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یورپی یونین کے مطابق مختلف کمپنیوں کی جانب سے متعدد چارجنگ پورٹ کا استعمال الیکٹرونک فضلے میں اضافے اور صارفین میں کنفیوژن کا سبب بنتا ہے۔
لیکن ایپل سمیت کئی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ ان کے آلات میں چارجنگ پورٹ میں مختلف اقسام کی گنجائش بہتر کارکردگی کا سبب بنتی ہے۔
تاہم، اس معاملے میں ایپل کی مزاحمت کمزور تھی اور بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی یو ایس بی-سی پورٹ کے حامل آئی فون پر کام کر رہی ہے۔
ایپل اپنے آئی پیڈز اور لیپ ٹاپ کے لائٹننگ کیبل چارجنگ پورٹ پہلے ہی یو ایس بی-سی بدل چکا ہے۔
کچھ رپورٹس کے مطابق ایپل چارجنگ پلگ سے مکمل طور پر چھٹکارہ پانے کا ارادہ رکھتا ہے اور صارفین کی وائرلیس چارجنگ کے ذریعے ڈیوائس کو چارج کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
فیصلے کے مطابق وہ آلات جو 2024 کے خزاں سے قبل پِکیں گے ان پر ان نئے قانون کا اطلاق نہیں ہوگا۔