Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • سائنس کے میدان میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم پیشرفت

پاکستانی سائنسدانوں نے مقامی طور پر ایک ایسا کم خرچ اور مؤثر جراثیم کش کپڑا بنایا ہے جو زخموں پر پٹی، لیب کوٹ، ماسک اور کئی اقسام کی پیکنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سحر نیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: ہم جانتے ہیں کہ کئی اقسام کے بیکٹیریا دنیا بھر میں انفیکشن اور امراض کی وجہ بن رہے ہیں۔

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں تجزیاتی کیمیا کی معاون پروفیسر سعادت مجید کی نگرانی میں سائنسدانوں نے ماحول دوست کائٹوسان اور چاندی کے نینوذرات ایک عام کپڑے پر لگائے ہیں جو چار عام لیکن مہلک اقسام کے بیکٹیریا کو روک سکتہ یں۔ یہ کپڑا تمام جملہ ٹیسٹ میں بہت مؤثر ثابت ہوا ہے اور اس کی تفصیلات ہفت روزہ تحقیقی جریدے نیچر، سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے۔

ٹیگس