امریکا، درجنوں درخت کی نسلیں معدومیت کا شکار
امریکا میں درجنوں اقسام کے درخت حملہ آور کیڑوں اور موسمیاتی تغیر کے سبب ہونے والی خوشک سالی، آتشزدگی اور شدید موسم کی وجہ سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
سحر نیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: پلانٹس پیپل پلینٹ نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکا کی48 ریاستوں میں 100 کےقریب مقامی درختوں کی اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان درختوں میں بلوط کی 17 اقسام، شہفنی کی 29 اقسام، تاڑ، امریکی شاہ بلوط، بلیک ایش اور سفید چھال والے پائن کے درخت شامل ہیں۔
تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ معائنہ کی گئی 881 درختوں کی اقسام میں سے 11 فی صد سے 16 فی صد کے درمیان اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ فلوریڈا میں 45 اور کیلیفورنیا میں 44 اقسام کے درختوں کو خطرہ لاحق ہے۔ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ان ریاستوں میں درختوں کی اقسام کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
پانچ سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ متعدد درختوں کی صحت کے معائنے پرانے ہوچکے تھے اور کئی درختوں کی اقسام کا امریکا میں مطالعہ ہی نہیں کیا گیا تھا۔
تحقیق کے سربراہ مصنف مرفی ویسٹ ووڈ کا کہنا تھا کہ اس تباہی کو محسوس کرنا آسان ہے کیوں کہ اس بحران کا دائرہ بہت بڑا ہے۔ ہم درختوں کی اقسام کو ان کو مطالعہ کرنے سے پہلے کھو رہے ہیں۔