Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • جب روبوٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

امریکا کی ایک یونیورسٹی میں بنائے گئے روبوٹ نے 30 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

سحر نیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: امریکا کی اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یونیورسٹی میں بنائے گئے روبوٹ نے دو پیروں پر تیز ترین 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

’کیسی‘ نام والے اس ربوٹ نے یونیورسٹی کے وائٹ ٹریک اینڈ فیلڈ سینٹر پر 24.73 سیکنڈز میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

 

اس سے قبل کیسی نے 2021 میں 53 منٹوں میں 5 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

ربوٹ ساز ٹیم کا کہنا تھا کہ کیسی ایک پہلا دو پیروں پر چلنے والا روبوٹ ہے جو مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے تاکہ دوڑتے ہوئے قدموں پر قابو رکھ سکے۔

گریجویٹ طالب علم ڈیوِن کرولے، جن کی رہنمائی میں گینیز ریکارڈ کے لئے کوشش کی گئی، نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم اس ورلڈ ریکارڈ کو حاصل کرنے، روبوٹ کے 5000 ہزار میٹر دوڑنے اور سیڑھیاں اوپر نیچے اترنے کے متعلق گزشتہ کئی سال سے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مشین لرننگ کا استعمال طویل عرصے سے تصاویر کی پہچان جیسے کاموں کے لیے کیا جاتا تھا لیکن روبوٹس کا نپا تلا برتاؤ کرنا ایک نئی اور مختلف چیز ہے۔

ٹیگس