Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • انٹارکٹیکا کی برف سے سات کلوگرام وزنی خلائی پتھر دریافت

اس میں کوئی شک نہیں کہ براعظم انٹارکٹیکا میں آسمانی پتھر (میٹیورائٹس) بڑی تعداد میں ملتے ہیں اور اب ماہرین نے ایک ایسا ہی غیرمعمولی شہابیہ دریافت کیا ہے جس کا وزن  7.6 کلوگرام ہے جواسے مزید غیرمعمولی بناتے ہیں۔

سحر نیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: انٹارکٹیکا ایک دشوار گزار اور سخت سردی میں گھرا مقام ہے لیکن اسی نیلگوں برف میں آسمانی پتھر کی بڑی تعداد نہ صرف یہاں گرتی ہے بلکہ انہیں سفید برفیلی چادر میں باآسانی ڈھونڈ نکالا جاسکتا ہے۔ پھر وہاں موسمیاتی شدت کم ہے اور سیاہ پتھر زیادہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار نہیں ہوتے۔

برف میں گرنے کے بعد آسمانی پتھر عموماً باہر کی جانب نمایاں دکھائی دیتے ہیں اور یوں اس خزانے کو تلاش کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ اب ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم نے ایک ساتھ پانچ شہابی پتھر اٹھائے ہیں جن میں سے ایک کا وزن تقریباً 17 پاؤنڈ ہے۔

جامعہ شکاگو کے فیلڈ میوزیئم سے وابستہ ماریہ والدیزنے دیگر ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر یہ شہابی پتھر دریافت کئے ہیں جن کا تجزیہ اب رائل بیلجیئن انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل سائنسِس میں کیا جائے گا۔ تاہم ان کے چھوٹے ٹکڑے کرکے بین الاقوامی ٹیم میں تقسیم کئے جائیں گے اور ہر ایک ٹیم مختلف پہلو سے اس کا مطالعہ کرے گی۔

ٹیگس