Feb ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • اسپیس ایکس کے 31 موٹروں کے حامل اسٹارشپ کا پہلا تجربہ

خلائی میدان میں کام کرنے والی مشہورامریکی کمپنی اسپیس ایکس نے 31موٹروں کے حامل اسٹارشپ راکٹ کا تجربہ کیا ہے جس ایک تاریخی اقدام قراردیا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/سائنس اورٹیکنالوجی: اسپیس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسٹارشپ نے ایک بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اور اپنی پہلی پرواز کی تیاری کا تجربہ انجام دیا ہے جس کے بارے میں امید ظاہر کی جار ہی ہے کہ اگلے ماہ میں یہ راکٹ زمین کے مدار میں بھیجا جائے گا۔

اسٹارشپ نامی خلائی راکٹ نے جو بوسٹر  7کے نام سے جانا جاتا ہے، 33موٹروں کے حامل اسٹارشپ نامی خلائی راکٹ نے گزشتہ روز اسپیس ایکس کمپنی کے جنوبی ٹیکساس میں واقع اسٹاربیس نامی علاقے میں اپنی موٹروں کو روشن کرنے کا تجربہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی 33 موٹروں کو روشن کرنا چاہتی تھی لیکن ان میں سے ایک موٹر تجربے سے چند لمحے پہلے بند ہوگئی اور دوسری موٹر تجربے کے دوران جواب دے گئی لیکن باقی 31 موٹریں کامیابی سے آن ہوکر کام کرتی رہیں جو راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کےلئے مطلوبہ مقدار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ زنگ نہ لگنے والے فولاد سے بنا ہے اور دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک حصے کا نام سپرہیوی ہے اوراس کے اوپر165فٹ لمبا اسٹارشپ سوار ہے۔ اسٹارشپ اور سپر ہیوی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ان سے بارہا استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

اس منصوبے کے پہلے نمونے شپ 24نے دسمبر میں اپنی 6 موٹروں کو بیک وقت روشن کیا تھا جب کہ دو ماہ بوسٹر7 نامی راکٹ نے 33میں سے اپنی 14 موٹروں کو روشن کیا تھا اورگزشتہ روز ہونے والا بوسٹر 7 کا تجربہ سب سے کامیاب تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔

اسٹارشپ اپنی پہلی خلائی پروز کے بعد دنیا کے سب سے طاقتورترین راکٹ بن جائے گا جس کو آج تک خلامیں بھیجا گیا ہے۔ بوسٹر 7نامی راکٹ زمین سے بلند ہونے کے بعد واپس زمین پر لوٹ آئے گا جب کہ شپ 24 زمین کے گرد ایک چکر کاٹنے کے بعد ہوائی کے نزدیک بحرکاہل میں آگرے گا۔

ٹیگس