Aug ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • برف میں جمے کیڑے 46 ہزار سال بعد دوبارہ زندہ

سائبیریا کی برف کے نیچے 46 ہزار سال سے جمے ہوئے کیڑوں کو سائنسدان ہوش میں لے آئے۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹکنالوجی: سائبیریا کی برف کے نیچے 46 ہزار سال سے جمے ہوئے کیڑوں کو سائنسدان ہوش میں لے آئے، اِن کیڑوں نے ہوش میں آنے کے بعد کئی بچے پیدا کئے اور پھر اپنی قدرتی موت مرگئے۔
آج سے کوئی 46 ہزار سال پہلے جب زمین پر ہاتھی نما دیو ہیکل جانور گھومتے تھے، تب انتہائی چھوٹے کیڑے سائبیریا کی برفیلی زمین میں فریز ہوگئے تھے۔
عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جب ہزاروں سال کی جمی ہوئی برف پگھلی تو نیچے دبے ہوئے کیڑوں کو سائنسدانوں نے دوبارہ ہوش میں لانے کی تگ و دو کی۔
کیڑوں کو نارمل پانی میں ڈالا گیا تو وہ آسانی سے ہوش میں آگئے۔
اس تحقیق سے سائنسدانوں نے ثابت کر دیا کہ زندگی کو غیر معینہ مدت کے لیے روکا کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس