ایشیا کپ 2023: پاکستان نے نیپال کو دیا 343 رنوں کا ہدف، 91 کے اسکور پر نیپال کے 8 کھلاڑی آؤٹ
ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں آج نیپال کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رن بناکر نیپال کی ٹیم کو 343 رنوں کا ہدف دیا۔
سحر نیوز/ سائنس و ٹیکنالوجی: ایشیا کپ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان جاری ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے افتتاحی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 342 رن بنائے اور اس طرح نیپال کو جیت کے لئے 343 رنوں کا ہدف دیا۔
خبر لکھے جانے تک نیپال کی ٹیم نے 91 رن بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور چھٹے اوور میں پاکستان کا پہلا کھلاڑی محض 21 رنوں کے اسکور پر آؤٹ ہوگیا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 25 رنوں کے اسکور پر گری۔ بابر اعظم اور افتخار احمد نے سینچریاں بنائیں، ان دونوں کھلاڑیوں نے 131 گیندوں پر 214 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچادیا۔