امام خمینیؒ , اللہ کی عظیم ترین نشانی !
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی تینتیسویں برسی کی مناسبت پر تمام اہل ایمان اور حریت پسندوں کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں -
6مارچ، 2017
امام خمینی کی رحلت اور جانشین کا انتخاب
امام خمینی رح کا ایک اہم کارنامہ انقلابی نظریات کی ترویج ہے۔ آپ نے مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کے لئے ان کے اندر تسلط کے نظام کے مقابل ڈٹ جانے کی جرات پیدا کی۔ امام خمینی رح نے دھمکیوں سے نہ ڈرنے اور سامراجی طاقتوں کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے جیسے دو اہم اصولوں کی بنیاد پر ایران میں ایک عظیم انقلاب برپا کر دیا۔ آپ نے حریت پسند اقوام کو بھی انہی دو اصولوں کا درس دیا جس کی وجہ سے یہ اقوام بھی اپنی آزادی اور خود مختاری کے لئے اٹھ کھڑی ہوئیں۔
امام خمینی رح نے اپنے اس عظیم اقدام کے ذریعے دنیا کی اقوام کو بے شمار حقائق سے آگاہ کیا اور اپنی انقلابی تحریک کے دوران ثابت کر دیا کہ خود اعتمادی اور انقلابی جذبے کی بدولت عظیم مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں اور کامیابی کی چوٹیاں سر کی جاسکتی ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ بہت سے لوگ امام خمینی رح کی اس صفت کی بنا پر آپ کے گرویدہ ہیں کہ آپ نے تسلط کے نظام کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بڑی طاقتوں کی جانب سے انقلاب اور امام خمینی رح کے ساتھ دشمنی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے۔