Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran

پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، شہزادی کونین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک، اہلبیت اطہار (ع) کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت پیش کرتا ہے۔

بی بیؑ کا ذکرِ مصائب، امام خامنہ ای کی زبانی
 Farsi Sub Urdu

 

سوگ زہرا علیہا سلام ۔ تصاویر

تاریخی کتب نے صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کی شہادت کے لئے دو تاریخوں کا ذکر کیا ہے۔پہلی تاریخ ۱۳جمادی الاولیٰ ہے جس کی بنا پر آپکی شہادت حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحلت کے ۷۵ دنوں کے بعد واقع ہوئی۔ دوسری تاریخ ۳ جمادی الثانی ہے جس کی بنا پر آپ کی شہادت رحلت رسول کے ۹۵ دنوں کے بعد ہوئی۔

نبی رحمت (ص) کی چہیتی بیٹی فاطمۂ زہرا (ع) اپنے بابا کی وفات کے بعد پڑنے والی مصیبتوں کو ایک شعر میں سمیٹتے ہوئے فرماتی ہیں:

صُبَّت عَلَیَّ مصائِبُ لَو أنَّھا                 صُبَّت علیٰ الأیَِّام صِرنَا لَیالِیا

اے بابا!آپ کے بعدمجھ پر اتنے ستم ڈھائے گئےکہ اگر  یہ روشن دنوں پر پڑتے تو وہ سیاہ راتوں میں بدل جاتے۔

آیۃ اللہ اصفہانی کمپانی نے اپنے بعض اشعار میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا  پر ڈھائی گئی مصیبت کا کچھ اس انداز میں تذکرہ کیا ہے:

ما أجْهَلَ القومُ فإن النـــــــارَ لا         تُطْفِأُ نورَ اللـــــــــــــهِ جَلَّ وعلا

 یہ لوگ کس قدر جاہل اور ناداں تھے جو یہ نہیں جانتے تھے کہ نور خدا  کوآتش کے ذریعے خاموش نہیں کر سکتے۔

والبابُ والجِدَارُ والدِمـَـــــــــــاءُ         شُهُودُ صِدْقٍ مَا بِهَا خَفَـــــــــــاءُ

دروازہ ،خون اور دیوار یہ سب گواہ ہیں ان چیزوں پر جسے دنیا چھپانا چاہتی ہے۔

ولَسْتُ أَدْرِي خَبَرَ المِسْمَـــــــــارِ     سَلْ صَدْرَهَا خِزَانَةَ الأسْـــــــرارَ

 دروازے میں موجود کیل کا مجھے کوئی علم نہیں  اگر جاننا چاہتے ہو تو جناب حضرت زہراء سلام اللہ علیہا  کے سینہ اطہر سے پوچھ لو جو اسرار الہی کا خزانہ ہے ۔

عرفاء کی نظر میں ایام فاطمیہ کی اہمیت
ایام فاطمیہ میں کالے کپڑے پہنو، کوئی پوچھے کہ محرم نہیں کیوں کالے کپڑے پہنے ہیں تو یہ مت کہو کہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کا یوم شہادت ہے بلکہ یہ کہو کہ نبی (ص) کی بیٹی کا سوگ ہے۔
آیت اللہ تقی بہجت (رح)

 

ٹیگس