فارسی ترانہ | مردہ باد امریکہ
امریکہ پوری دنیا میں مظالم کی کئی داستانیں رقم کر چکا ہے اور چاہتا ہے کہ اُس کے تمدّن کو برتر سمجھا جائے۔۔ امریکہ کے مستکبر اور مستبد ہونے کی اس سے بڑی دلیل کیا ہوگی؟؟ ’’مردہ باد امریکہ‘‘ کے موضوع پر بہترین فارسی ترانہ اُردو سبٹائٹل کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ایران کے مشہور انقلابی سنگر (ترانہ خواں ) حامد زمانی کا پڑھا ہوا ترانہ اردو ترجمے کے ساتھ پیش خدمت ہے-
مردہ باد امریکہ کیوں؟
اس (نعرے) کے پیچھے عقلی اور مضبوط دلیل موجود ہے، یہ بھی واضح ہے کہ اِس (نعرے) سے مراد، مردہ باد امریکی عوام نہیں ہے، امریکی قوم دوسری اقوام کی طرح ہے۔ (مردہ باد امریکہ) یعنی مردہ باد امریکی پالیسی، مردہ باد مستکبر؛ یہ ہے اس کا مطلب۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ)
3 نومبر 2015
امریکہ دنیا میں اپنے ظلم و ستم کے خلاف بولنے والی اسلامی اور عوامی حکومتوں کا دشمن ہے اور دنیا کی ظالم اور آمرانہ حکومتوں (جیسے کہ سعودی اور صہیونی حکومت) کا سب سے بڑا حامی و مددگار ہے۔
13 آبان مطابق 4 نومبر 1979 میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے) پرقبضہ کیا تھا۔
40 سال پہلے 13 آبان مطابق 4 نومبر کو ایران کے انقلابی طلبہ نے جاسوسی کے اڈے میں تبدیل ہو چکے امریکی سفارتخانے پر قبضہ کر لیا تھا۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے دوران اور اس کی کامیابی کے بعد تہران میں امریکی سفارتخانہ مسلسل اسلامی انقلاب کے خلاف سازشیں کر رہا تھا۔