Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran

جوانوں کو لاحق خطرات میں سے ایک بڑا خطرہ التقاطی افکار ہیں۔ التقاطی افکار یعنی وہ افکار جو صحیح اور غلط افکار کی باہمی ملاوٹ سے تشکیل پاتے ہیں۔ اگر مکمل غلط افکار پیش کئے جائیں تو ان کا خریدار و شکار کوئی بھی صاحب عقل و فہم شخص نہیں ہوتا ہے لیکن اگر درست افکار میں غلط افکار کو مخلوط کردیا جائے تو یہ وہ مقام ہے جہاں پر ہر کس و ناکس صحیح اور غلط افکار میں تمیز نہیں کر سکتا ہے۔

ہوئی نہ زاغ (کوّے) میں پیدا بلند پروازی

خراب کرگئی شاہین بچے کو صحبتِ زاغ

آج مختلف خواہ وہ مغرب زدہ افراد ہوں یا دین کے لبادے میں مقدس نما جامد فکر افراد ہوں، معاشرے میں ناخالص افکار سے جوانوں کے افکار و اذہان کو آلودہ کرنے میں مصروف ہیں۔ التقاطی یعنی ناخالص افکار کے خطرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان کی علمی اور دین شناسی کی بنیادیں محکم ہوں اور یہ بنیادیں تب محکم ہونگی جب معتبر اور صحیح جگہ سے ان بنیادوں کا مواد حاصل کیا جائے۔ آئیں اِس مختصر و مفید دستاویزی فلم میں دیکھتے ہیں اسلامی انقلاب میں جوانوں کو کس طرح منحرف کرنے کی کوشش کی گئی اور امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای اِس حوالے سے کیا فرماتے ہیں۔

#ویڈیو #انحرافی_راستہ #التقاطی_گروہ #علمی_بنیادیں #جوان #جرائم #فکری_ثبات #عراق #انسانیت

ٹیگس