Oct ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے اتحاد  پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

بردران عزیز! خواہران گرامی! آج دنیائے اسلام بڑی سخت آزمائشوں میں مبتلا ہے اور ان مشکلات کی راہ حل اسلامی اتحاد ہے۔

اتحاد، امداد باہمی، ایک دوسرے سے تعاون، فکری و مسلکی اختلافات سے آگے بڑھ جانا۔ آج عالم اسلام کے بارے میں استکبار اور استعمار کی سوچ یہ ہے کہ دنیائے اسلام کو جہاں تک ممکن ہو اتحاد سے محروم رکھا جائے۔ مسلمانوں کا اتحاد ان طاقتوں کے لئے ایک خطرہ ہے۔

ڈیڑھ ارب مسلمان، بے پناہ وسائل کے مالک اتنے سارے اسلامی ممالک، یہ غیر معمولی افرادی قوت، اگر یہ عظیم مجموعہ متحد ہو جائے اور اتحاد کے ساتھ اسلامی اہداف کی جانب بڑھنے لگے تو دنیا کی طاقتیں رجز خوانی نہیں کر پائیں گی۔

امریکا دیگر ملکوں، حکومتوں اور قوموں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر پائے گا، خبیث صیہونی نیٹ ورک گوناگوں حکومتوں اور طاقتوں کو اپنے پنجہ اقتدار میں نہیں جکڑ پائے گا اور انھیں اپنے مقصد اور ہدف کے تحت استعمال نہیں کر پائے گا۔ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو یہ حالات ہوں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی

17-12-2016

 

ٹیگس