Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran

بیس جمادی الثانی مطابق بنت رسولۖ، ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا (س) کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ سحر اردو کی جانب سے اپنے تمام محترم قارئین اور ناظرین کی خدمت میں ہدیہ تبریک تہنیت پیش کرتے ہیں

ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا(س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔ آپ(س) کے یوم ولادت باسعادت، کہ جس تاریخ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کا بھی یوم ولادت ہے، اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم خواتین اور روز مادر سے مناسبت رکھتا ہے اور اس دن پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے-

بی بی دو عالم، زوجہ علی مرتضی، ام الحسنین، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س)، بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ برس قبل اس دنیا میں تشریف لائیں۔ آپ(س) نے حضور ختمی مرتبت(ص) کی آغوش مبارک میں تربیت حاصل کی اور علم و فضیلت و کمال کے مراتب حاصل کئے۔ پھر آپ(س) امیرالمومنین، امام المتقین حضرت علی بن ابیطالب(س) کی شریکۂ حیات قرار پائیں اور نہایت ہی شائستہ طریقے سے ہمسری کے فرائض انجام دیئے اور بافضیلت ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے امامان حسنین(ع) اور حضرت زینب کبری(س) جیسی الہی و آفاقی شخصیات کی تربیت فرمائی۔
 

منقبت : فاطمہ ہیں جس سے خوش / آڈیو
منقبت خواں : شادمان رضا

 

عصمتوں کا آسماں ہے فاطمہ ( س) - منقبت

 

خوشی و پرمسرت کے اس حسین موقع پر سحر عالمی نیٹ ورک بی بی دو عالم، زوجہ علی مرتضی، ام الحسنین، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مبارک ولادت باسعادت کی مناسبت سے خاندان عصمت و طہارت کے تمام شیدائیوں اور اہلبیت اطہار (ع) کے تمام چاہنے والوں، حق و حقیقت کے راہیوں اور تمام حریت پسندوں کی خدمت میں دل کی اتاہ گہرائی سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے-

زیارت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا / ویڈیو

ٹیگس