Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • دنیا کو چاند گرہن کا انتظار

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل انیس نومبر کو ہونے جا رہا ہے جس کے تحت چاند کو جزوی گرہن لگے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایشیا اور یورپ کے بیشتر ممالک، شمالی اور مغربی افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں یہ چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر دو منٹ جبکہ ہندوستان میں گیارہ بجکر بتیس منٹ پر ہوگا، چاندگرہن کا اختتام پاکستان میں دوپہر تین بج کر سینتالیس منٹ جبکہ ہندوستان میں چار بج کر سترہ منٹ پر شروع ہوگا۔

گزشتہ پانچ سو اسی سال میں پہلی بار اتنا طویل جزوی چاند گرہن ہونے جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا تاہم ہندوستان کے شمال مشرقی صوبوں منجملہ آسام، اروناچل پردیش میں اس گرہن کو دیکھا جا سکے گا۔

ٹیگس