Nov ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran

انیس نومبر کو صدی کا سب سے طولانی چاند گرہن ہوا جو بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تقریبا چھے صدیوں کے دوران اپنی نوعیت کا پہلا اتفاق تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایشیا اور یورپ کے بیشتر ممالک، شمالی اور مغربی افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں یہ چاند گرہن دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر دو منٹ جبکہ ہندوستان میں گیارہ بجکر بتیس منٹ پر جبکہ اس کے اختتام کا آغاز پاکستان میں دوپہر تین بج کر سینتالیس منٹ جبکہ ہندوستان میں چار بج کر سترہ منٹ پرہوا

گزشتہ پانچ سو اسی سال میں پہلی بار اتنا طویل جزوی چاند گرہن انیس نومبر کو انجام پایا۔

یہ پاکستان میں نظر نہیں آیا تاہم ہندوستان کے شمال مشرقی صوبوں منجملہ آسام، اروناچل پردیش میں اس گرہن کو دیکھا گیا۔

ٹیگس