May ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • چاند گرہن

کل مکمل چاند گرہن ہوگا اور چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا۔

کل 26 مئی کو مکمل چاند گرہن ہوگا جبکہ کل کے چاند گرہن کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام بھی دیا گیا ہے، چاند گرہن کے دوران 14 منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 18 منٹ پر ہو گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 48 منٹ پراور ہندوستان کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کااختتام شام 6 بجے کے بعد ہوگا۔ تاہم چاند گرہن دن میں ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا ۔

ٹیگس