Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • اقرا قرآنی مقابلہ اپنے سیمی فائنل کو پہنچا، 15 قاریان کرام کے درمیان ہوگا مقابلہ

ماہ رمضان کے دوران جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ’’اقرأ‘‘ اپنے چوبیس دن کا ابتدائی مرحلہ طے کرنے کے بعد سیمی فائنل کو پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ماہ رمضان کے آغاز سے جاری اقرأ قرآنی مقابلہ چوبیس دنوں کے ابتدائی مرحلے کے بعد اب اپنے سیمی فائنل کو پہنچ گیا ہے۔ اقرا پروگرام کے کوآرڈینیٹر کے مطابق مقابلے کے سیمی فائنل کے لئے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 15 قاریان کرام کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ انیس نقوی کے مطابق پانچ روز تک سیمی فائنل کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے  بعد فائنل کے لئے تین ممتاز قاریوں کا تعین ہوگا۔

پروگرام کے پروڈیوسر احمد سراج نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے مراحل میں کچھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن کے تحت قاریان کرام کو پہلے سے منتخب شدہ آیات قرعے کے ذریعے دی جائیں گی مگر انہیں پہلے مرحلے کے برخلاف پروگرام میں اسکائپ کے ذریعے شامل ہو کر براہ راست تلاوت کرنا پوگی۔ ساتھ ہی یہ کہ تلاوت کی مقدار بھی ابتدائی مرحلے کی بنسبت قدرے زیادہ ہوگی۔

اسکے علاوہ پروگرام کے ججز میں پاکستان کے معروف اور سینیئر قاری استاد سید صداقت علی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو سیمی فائنل اور فائنل کے مراحل میں ’’نغم و الحان‘‘ کے نقطۂ نظر سے تلاوتوں کا جائزہ لیں گے۔ تاحال یہ ذمہ داری پروگرام کے پروڈیوسر اور ماہر قرآنیات استاد احمد سراج نبھا رہے تھے۔

خیال رہے کہ آئین نامہ کے مطابق مساوی نمبروں کے حامل قاریان کرام کے درمیان سے تجوید میں زیادہ پؤانٹس حاصل کرنے والے قاری کو ترجیح دی گئی ہے۔

سیمی فائنل کے لئے منتخب 15 قاریان کرام کے نام اور انکے مجموعی پؤانٹس حسب ذیل ہیں:
 

ترتیب نام ملک پؤانٹس
1 محمد یحییٰ پاکستان 92.25
2 حماد اللہ پاکستان 91.75
3 علی رضا عادلی پاکستان 91
4 عبد الماجد احمد پاکستان 91
5 محمد زمان پاکستان 90.50
6 شوکت علی مطہری پاکستان 90.25
7 کامران مسعودی پاکستان 89.50
8 محمد الیاس اخلاقی پاکستان 89
9 ابوالقاسم محمد ہندوستان 89
10 محمد سلیمان وحید پاکستان 88.25
11 محمد حسین ابدالی پاکستان 87.75
12 حافظ محمد مدثر پاکستان 87.75
13 اعجاز حسین صوفی کشمیر، ہندوستان 87
14 محمد ایوب پاکستان 87
15 سید شاکر حسین موسوی پاکستان 87

 

ٹیگس