Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • انڈر نائنٹین ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز نے جیت لیا

ویسٹ انڈیز نے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ہندوستان کی انڈر نائٹین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم چھیالیسویں اوور میں صرف ایک سو پینتالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہندوستان کی طرف سے سرفراز خان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کالی آندھی کا مقابلہ نہ کر سکا۔ سرفراز خان نے اکیاون رن بنائے۔

جواب میں ایک سو چھیالیس رن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ویسٹ انڈیز کی اننگ کا بھی آغاز تباہ کن رہا اور ستتّر رن پر اس کے بھی پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد کیسی کارٹی اور پال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی بار انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیتا ہے۔

اس سے پہلے ہفتے کو میزبان بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس