ٹی-20 ٹرافی ہندوستان واپس پہنچ گئی
Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی دنیا کا چکر لگانے کے بعد واپس ہندوستان پہنچ گئی
سحر عالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی دنیا کا چکر لگانے کے بعد میزبان ملک ہندوستان میں واپس پہنچ گئی۔
دنیا کا چکر لگانے کے بعد ہندوستان واپس آنے والی ٹرافی کی نئی دہلی میں رونمائی کی گئی ۔
اس موقع پر نامور کرکٹر یوراج سنگھ کے علاوہ کرکٹ کے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ٹرافی کو دیکھ کر نعرے لگائے۔
اب یہ ٹرافی ہندستان کے مختلف شہروں کا چکر لگائے گی۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مردوں کے مقابلوں کا آغاز آٹھ مارچ سے ہو گا جبکہ خواتین کا ٹورنامنٹ پندرہ مارچ سے شروع ہو گا۔
اس میگا ایونٹ کیلئے وارم اپ میچ تین مارچ سے شروع ہوں گے۔