Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ دھرم شالہ میں ہو گا

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ ہندوستان کے شہر دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے کا میچ انیس مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے لئے تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرالیا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کے لئے رجسٹریشن ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے دو دن میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرایا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

ہندوستان نے سیمی فائنل اور فائنل سمیت سات میچوں کے لئے ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان سات میچوں میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا میچ بھی شامل ہے۔

قرعہ اندازی میں نام لکھوانے کا مرحلہ دو مارچ تک جاری رہے گا اور ایک فرد کو دو ہی ٹکٹ مل سکیں گے۔ اس سے پہلے ہفتے کو ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے یہ مقابلے، بنگلہ دیش میں جاری ہیں۔

ٹیگس