Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور دلچست مقابلہ، ویسٹ انڈیز کی شاندار فتح

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چھے وکٹ سے ہرا دیا۔

ممبئی میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کے بلے باز جیسن روئے پندرہ اور ایلکس ہیلز اٹھّائیس رن بناکر آؤٹ ہوئے، جو روٹ نے اڑتالیس رن کی جارحانہ اننگ کھیلی، جوز بٹلر نے تیس رن بنائے جبکہ کپتان مورگن ستّائیس رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح انگلینڈ مقررہ اوورز میں چھے وکٹ پر ایک سو بیاسی رن بنانے میں کامیاب ہوا۔ جواب میں ویسٹ انڈین اوپنر جونسن چارلز صفر پر آؤٹ ہوگئے، مارلن سیموئیول اور کریس گیل کے درمیان پچپن رن کی شراکت ہوئی، سیموئیول سینتیس رن بناکر آؤٹ ہوئے تو کریس گیل نے طوفانی بلے بازی کا آغاز کر دیا۔

کریس گیل، گیارہ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے سو رن بناکر ناقابل شکست رہے، وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دو بار سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

ساتھ ہی سب سے زیادہ چھکوں کا اپنا ہی ریکارڈ بھی بہتر کیا۔ طوفانی بلے باز کریس گیل سو رن بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے، کریس گیل ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا پہلے کھلاڑی بن گئے جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ چھکے لگا کر انھوں نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا اپنا ہی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف انیسویں ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

ٹیگس