ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے ہندوستان کو ہرا دیا
Mar ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
ایشین نیشنز کپ اور دو ہزار اٹھارہ کے عالمی فٹ بال کپ کے کوالیفائی راؤنڈ کے ایک میچ میں ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے ہندوستان کو ہرا دیا۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں جمعرات کو ہونے والے میچ میں ایران نے ہندوستان کو چار صفر سے شکست دی۔ اس میچ کے بعد ایران سترہ پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس گروپ میں عمان گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ترکمنستان دس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور گوام سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے جبکہ ہندوستان تین پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔