Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • شاہد آفریدی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔

ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹیم مینیجر انتخاب عالم نے اپنی رپورٹوں میں شاہد آفریدی پر شدید نکتہ چینی کی تھی اور ان کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگائے تھے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ وہ کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑ رہے ہیں تاہم کرکٹ کو جاری رکھیں گے اور بحیثیت کھلاڑی ٹیم کے ساتھ کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور بورڈ کے دیگر ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جن کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملا۔

ٹیگس