Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی استعفیٰ دے دیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ انھوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں شکست کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی پیش کردہ تجاویز پر عمل نہ کرنے کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تجاویز پر عمل کیا گیا تو آنے والے کوچ کے لئے آسانیاں ہوں گی۔

انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا کہ عہدہ چھوڑنے کے لئے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔

وقار یونس نے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں اور اگر دباؤ ہوتا تو وہ یہاں کھڑے ہو کر ایسی باتیں نہیں کر رہے ہوتے۔

قبل ازیں پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی، اپنی کپتانی سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیگس