انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی فتح
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
-
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی فتح
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو نو وکٹ سے ہرا دیا۔
ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر ایک سو تراسی رن بنائے۔ گوتم گمبھیر اور منیش پانڈے نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
جواب میں گرس گیل نے جارحانہ آغاز کیا۔ انہوں نے چار چھکوں کی مدد سے انچاس رن کی اننگز کھیلی اور پھر اے بی ڈیولیئرز اور ویراٹ کوہلی کی ایک سو پندرہ رن کی ناقابل شکست پارٹنرشپ کی بدولت بنگلور رائل چیلنجزز نے مطلوبہ ہدف انیسویں ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ویراٹ کوہلی پچھتر اور اے بی ڈیولیئرز انسٹھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔