برازیل کے فٹ بالرز کو لے جانے والا جہاز حادثے کا شکار
Nov ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
برازیل کے فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا جہاز کولمبیا کی حدود میں حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں 81 مسافر سوار تھے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے فٹ بال کھلاڑیوں کو لے جانے والا جہاز کولمبیا کی میڈلائن ایئرپورٹ کے قریب گر گیا۔
جہاز میں برازیل کے فٹ بال کلب شپے کوئنز ( Chapecoense)کے 72 کھلاڑی اور دیگر 9 افراد سوار تھے۔
اس حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔