Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست

ہندوستان کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 333 رنزسے شکست دیدی۔

مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا تیسرے روز ہی فیصلہ ہو گیا۔ آسٹریلیا نے کپتان سٹیون سمتھ کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 285 رنز سکور کرتے ہوئے ہندوستان کو میچ میں فتح کیلیے 441 رنز کا ہدف دیا۔  لیکن کوئی بھی ہندوستانی بیٹسمین کینگروز باولروں کا سامنا نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے ہندوستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، چتیشور پجارا 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور پوری ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں  441 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اورآسٹریلیا نے ہندوستان کو اسی کی سرزمین پر 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

اس سے قبل پوری ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 260 رنز کے جواب میں 105 رنز ہی بنا پائی تھی جبکہ آخری7 وکٹیں مجموعے میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی تھیں۔ سٹیو اوکیف نے 35 رنز کے عوض 6 شکار کیے تھے، مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

 

ٹیگس