Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی قدر دانی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالمی مقابلوں میں شریک قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار کامیابی پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو ایک تہنیتی پیغام میں قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا جس نے ایران کا پرچم بلند کیا اور شاندار فتح حاصل کی ہے شکریہ ادا کیا ہےایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے امریکہ میں جاری عالمی مقابلوں میں سونے کے پانچ، چاندی کے تین اور کانسی کے چھے تمغے حاصل کیے ہیں جبکہ پانچ سو نو پوائنٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہےویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے  ستائیس نومبر سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں شروع ہوئے تھے اور پانچ دسمبر تک جاری ہے۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک اور تہنیتی پیغام میں پولینڈ میں ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی علی رضا کریمی کی بھی قدر دانی کی ہے جنہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔علی کریمی اپنے ایونٹ میں چمپئن شپ جیتنے کے لیے پوری طرح فیورٹ تھے۔

ٹیگس