ایران کھیلوں کے انعقاد کے لئے پُرامن ملک
Dec ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
عراق کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاسی اختلافات سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔
عراق کے وزیر کھیل عبدالحسین عبطان نے دورہ ایران کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کو کھیلوں کے انعقاد کے لئے پُرامن ملک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کو سیاسی اختلافات سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے بعض ممالک کے الزامات پرکہ ایران کھیلوں کے لئے پُرامن ملک نہیں اور ایشین فٹبال کنفڈریشن (AFC) کی جانب سے ایرانی کھیلوں کے مقابلوں کو کسی غیرجانبدار ملک میں منعقد کرایا جائے، کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کھیلوں کو سیاسی اختلافات سے دور رکھا جائے گا۔
عراقی وزیر کھیل نے کہا کہ عراق کی قومی ٹیم نے ایران میں اپنے بعض مقابلوں کا انعقاد کیا ہے اور اس دوران کوئی بھی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔