عراق پر فیفا کی پابندیوں کا خاتمہ
Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے عراق میں بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے 15 سال قبل عائد پابندی ختم کر دی ۔
عرب ٹی وی کے مطابق فیفا نے اربیل، کربلا اور بصرہ کے شہروں میں انٹر نیشنل فٹ بال میچ کرانے کی اجازت دے دی ہے ۔فیفا کے صدر کے اعلان کے مطابق ان شہروں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ فیفانے 15 سال قبل2003میں عراق کو ایک جنگ زدہ ملک قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے پابندی عائد کردی تھی ۔