Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں اپ سیٹ شکست کا سلسلہ جاری

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں روس نے اسپین کواور کروشیا نےڈنمارک کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

روس نے اسپین کواورکروشیا نےڈنمارک کو پنالٹی شوٹس پر ناک آؤٹ کیا۔

 ٹائٹل کے خواب دیکھنے والی اسپینش ٹیم کو میزبان ٹیم روس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی، مقررہ اور اضافی وقت میں 1-1 گول سے برابر رہنے والے مقابلے میں روسی ٹیم نے پنالٹیز پر 3-4 سے میدان مارلیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

جبکہ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کےدوسرے میچ میں کروشیا نےڈنمارک کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین۔ دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، ورلڈ کپ میں ڈنمارک کا سفر ختم ہوگیا۔

میچ کے پہلے ہی منٹ میں ڈنمارک کے ڈیفنڈر ماتھیاس جورگینسن نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادئی ، جو ورلڈ کپ مقابلوں میں ڈنمارک کا کم ترین وقت میں کیا گیا گول ہے۔

واضح رہے کہ رواں ایونٹ سے جرمنی، ارجنٹائن اور پرتگال کے بعد گولڈن ٹرافی کی چوتھی مضبوط ٹیم اسپین بھی رخصت ہوگئی۔

 

ٹیگس