Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ کرکٹ 2018 کی تقریب رونمائی

ایشیا کپ 2018 کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا جس کے لیے ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی گئی۔

ایونٹ میں پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ اے میں پاکستان، ہندوستان اور ہانگ کانگ جب کہ گروپ بی بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔

ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی، افتتاحی میچ بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، پاکستانی ٹیم اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا اور  فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ، ہندوستانی کپتان روہت شرما، سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز ،بنگلا دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ، ہانگ کانگ اور افغانستان کے کپتانوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

 

ٹیگس