ایران ورلڈ کراٹے لیگ کا فاتح
May ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے ترکی میں منعقد ہونے والے ورلڈ کراٹے لیگ مقابلوں میں 6 طلائی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ورلڈ کراٹے لیگ کے مقابلوں کا ترکی کے شہر استنبول میں 103 ممالک کے 813 کھلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔ ہونے والے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 9 مختلف تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایران کی کراٹے ٹیم نے سونے کے6 اور کانسی کے 3 تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جبکہ ترکی کی ٹیم نے 4 طلائی،2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جاپان کی ٹیم نے ایک طلائی، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔