Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران فری اسٹائل کشتی کا ایشیائی چمپین

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے 8 میڈل جیت کر ایشیائی مقابلوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں 33 ویں ایشیائی فری اسٹئل کشتی کے مقابے 22 سے 23 فروری تک منعقد ہوئے۔

 ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 2  چاندی کے 2 اور کانسی کے 4 تمغے جیت کراور مجموعی طور پر 168 پوانٹس کیساتھ ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں ہندوستان کی ٹیم نے 159 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور قزاقستان کی ٹیم نے 146 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جاپان، قرقیزستان، ازبکستان، مغولستان، تاجیکستان، جنوبی کوریا اور عراق کی ٹیمیں 4 سے 10 ویں نمبر پر رہیں۔

ٹیگس