ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایران کیلئے چاندی کا تمغہ
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑی ویٹ لفٹنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ایرانی ویٹ لفٹرسہراب مرادی نے ایشیائی ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے 96 کلوگرام کی کیٹگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 384 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
گزشتہ روز ایرانی ویٹ لفٹر سہراب رستمی نے ان مقابلوں کی 89 کلوگرام کی کیٹگری میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے مجموعی طور 373 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے شہر تاشقند میں ایشیائی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے جو 17 اپریل سے شروع ہوئے اور 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔