ڈیف ریسلنگ کے عالمی مقابلے میں ایران کے تین پہلوان فائنل میں
Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
ترکی میں ڈیف ریسلنگ یا سماعتوں سے محروم پہلوانوں کی کشتی کے عالمی مقابلے میں ایران کے تین پہلوان فائنل میں پہنچ گئے ہیں
گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلے اتوار سے ترکی کے شہر استنبول میں میں شروع ہوئے ہیں جن میں پچپن کلوگرام سے لے کر ایک سو تیس کلوگرام تک کے مختلف وزن کے پہلوان زور آزمائی کررہے ہیں - ابتدائی راؤنڈ کے مقابلوں میں ایران کے ڈیف پہلوانوں صادق ابوالوفائی مہدی بخشی اور اصغرکریمی نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا - جبکہ تین دیگر ایرانی پہلوان سیمی فائنل تک ہی پہنچ سکے۔