Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • یورپی کلب میں کھیلنے والے ایرانی فٹبالر کا اسرائیلی کلب کے ساتھ کھیلنے سے انکار

یورپی کلب میں کھیلنے والے ایرانی فٹبال کھلاڑی نے اسرائیلی کلب ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

ہالینڈ کے فے نورڈ کلب نے ایرانی کھلاڑی علی رضا جہان بخش کی درخواست قبول کرلی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی ٹیم کے ساتھ ہونے والے میچ میں حصہ لینا نہیں چاہتے۔فے نورڈ کلب کی فٹبال ٹیم رواں ہفتے منگل کے روز یورپین کانفرنس لیگ کے ایک میچ میں اسرائیلی کلب ٹیم مکابی حیفا کے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیل کو ملک تسلیم نہیں کرتا بلکہ اسے ایک غاصب حکومت سمجھتا ہے جس نے سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ایرانی کھلاڑی علاقائی اور عالمی کھیلوں میں فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے، غاصب صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھلینے سے صاف انکار کردیتے ہیں۔

ٹیگس