Oct ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • فری اسٹائل کشتی  کےعالمی مقابلوں میں ایران کی تیسری پوزیشن

ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے ناروے میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی۔

ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں 3 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے 162 پوائنٹس  کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ان مقابلوں میں روس اور امریکہ کی ٹیموں نے بالترتیب 173 اور 165 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اوردوسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں می ںجارجیا 68 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ترکی 58 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں 6 نمبر پر آ گیا۔

عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 2 سے 5 اکتوبر تک ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوئے۔

 

ٹیگس