برازیل ڈیف اولمپکس میں ایران کیلئے سونے کے 2 تمغے
برازیل ڈیف اولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے 2 تمغے حاصل کئے۔
برازیل ڈیف اولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے 2 تمغے حاصل کئے۔
ایرانی جوڈو کھلاڑی "امیر محمدی دفتری" نے برازیل میں منعقدہ 2021 ڈیف اولمپکس مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔
امیر محمد دفتری نے برازیل میں منعقدہ 2021 ڈیف اولمپکس مقابلوں کی -73 کیلوگرام کی کیٹگیری میں جنوبی کورین حریف کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
60- کیلوگرام کی کیٹگیری میں صادق زادہ نے بھی اپنے جنوبی کوریا کے حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ایرانی کھلاڑیوں نے اب تک سونے کے 2 چاندی کا ایک اور کانسی کے 4 تمغے جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 ویں ڈیف اولمپکس کا یکم مئی سے برازیل میں آغاز ہوا جس میں 80 ممالک کے 40 ہزار کھلاڑیوں نے 20 مختلف شعبوں میں حصہ لیا ہے۔ یہ مقابلے15 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایرانی کھیل دستے نے 16 خاتون اور 59 مرد کھیلاڑیوں کی شرکت سے 8 مختلف شعبوں میں ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔