Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جونیئر فٹبال ٹیم، ایشین چیمپین شپ میں پہنچ گئی

ایران کی جونیئر فٹبال ٹیم، متحدہ عرب امارات کو ہر اکر ایشین چمپین شپ میں پہنچ گئی۔

ایران کی جونیئر فٹبال ٹیم اتوار کو، ایشین چپمیئن شپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں اپنے تیسرے اور آخری میچ کے لیے متحدہ عرب امارات کے خلاف میدان میں اتری اور آخری لمحے تک کھیل پر حاوی رہی۔ ایران کی جونیئر ٹیم کے سعید سحر خیز نے کھیل کے ستّرویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں امیرابراہیم زادے نے دوسرا گول کرکے بازی تمام کردی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کوئی بھی گول نہیں کرسکی۔
اس سے پہلے ایران کی جونیئر فٹبال ٹیم نے میزبان کرغیزستان اور برونئی کو ہرا کر گروپ جی میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی تھی۔
ایشین چیمپین شپ کے کوالیفائی راونڈ میں شریک ایران کی جونیئر فٹبال نے تین میچ کھیلے اور تنیوں میں فتح حاصل کی۔
ایران کی جونیئرفٹبال ٹیم نے مذکورہ تینوں میچوں میں مجموعی طور پر گیارہ گول کیے جبکہ حریف ٹیموں کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔
اپنی شاندار کارکردگی کی بنا پر ایران کی جونیئر فٹبال ٹیم ازبکستان میں ہونے والی ایشین چیمپین شپ میں پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس