Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سےباہر

منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر بارہ میں سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر بارہ میں منگل کو پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا۔
آسٹریلیا کے شہر برسبن میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو چوالیس رن بنائے۔
افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ اٹھائیس رن رحمان اللہ گرباز نے بنائے جبکہ عثمان غنی ستائیس رن بناکے دوسرے نمبر پر رہے ۔
سری لنکا کے گیندباز وینیندو ہسا رنگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جوابی بلے بازی کرتے ہوئےسری لنکا نے ایک سو پینتالیس رن کا ہدف اٹھارہ اعشاریہ تین اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ دو ہزار بائیس سے باہر ہوگئی۔
افغانستان اور سری لنکا، دونوں ٹیمیں ورلڈکپ دو ہزار بائیس میں تین تین میچ کھیل چکی ہیں۔ سری لنکا نے ایک میچ جیتا اور دو میں شکست کھائی۔
دوسری جانب افغانستان کے دو میچ بارش کی نذر ہوگئے اور ایک میں اس کو شکست ہوئی۔

 

ٹیگس