Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • پرتگال کی پورتو ٹیم کے ایرانی کھلاڑی نے سب کا دل جیت لیا

پرتگال کی مشہور فٹبال ٹیم پورتو میں کھیلنے والے ایرانی اسٹرائیکر نے اپنی شرٹ ایک بیمار پرتگالی بچے کے علاج کے لئے نیلام کروا دی ۔

سحر نیوز/ ایران: ایرانی اسٹرائیکر مہدی طارمی کی اس شرٹ کے لئے جنہیں پرتگال بالخصوص پورتو ٹیم میں بے انتہا مقبولیت حاصل ہے، ساٹھ یورو کی ابتدائی قیمت لگائی ہے جسے نیلام کی آخری تاریخ کے وقت سب سے زیادہ قیمت لگانے والے شخص کو پیش کردی جائے گی۔ 
مہدی طارمی نے نیلامی کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس بیمار بچے کے والد نے میچ کے دوران ایک پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ طارمی کیا تم میرے بیٹے کے علاج کے اخراجات کے لئے اپنی شرٹ کو نیلام کر سکتے ہو؟ انہوں نے لکھا تھا کہ ان کے بیٹے کو ایسی بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ نہ دیکھ سکتا ہے، نہ بول سکتا ہے نہ ہی چل سکتا ہے۔ 
  پورتو ٹیم کے اس شائق کی درخواست پر مہدی طارمی نے اپنی شرٹ کی نیلامی کا فیصلہ کیا اور ایک بار پھر پورتو ٹیم کے تمام شائقین کا دل جیت لیا۔ 

ٹیگس