Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ہندوستان کی فتح

ہندوستان نے آسٹریلیا کو بارڈڑ گواسکر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے دی

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو چھے وکٹ سے شکست دے دی ۔ 
دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں دو سو ترسٹھ اور ہندوستان نے دو سو باسٹھ رن بنائے تھے ۔ 
دوسری اننگ میں ہندوستان کے گیند بازوں کے سامنے آسٹریلوی بلے باز نہ ٹک سکے اور پوری ٹیم ایک سو تیرہ رن پر ڈھیر ہوگئی ۔
دوسری اننگ میں ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے ایک سو پندرہ رن کا ہدف تھا جو اس نے چار وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کرکے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ 
ہندوستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کے اسپن گیند باز روندر جڈیجا نے اکیلے دس وکٹ لئے ۔
واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کی ٹیم ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمٹ میں دنیا کے پہلے نمبر کی ٹیم بن گئی ہے۔

ٹیگس